حیدرآباد سے سیکٹر انچارج کی گرفتاری قابل مذمت ہے،ایم کیو ایم

حیدرآباد سے سیکٹر انچارج کی گرفتاری قابل مذمت ہے،ایم کیو ایم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحد ہ قومی مو ومنٹ کی را بطہ کمیٹی نے ایم کیوایم حید رآبا د سیکٹر جی کے جو ائنٹ سیکٹرانچارج عمران بشیر کی گر فتاری پرشدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ عمران بشیر ایک شریف آدمی ہے ان کے خلا ف کو ئی مقدمہ نہیں ہے اور وہ ایک سیا سی کا رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریا ں انجام دے رہے تھے کہ سادہ لبا س اہلکا رو ں نے آج گھر جا تے ہو ئے لطیف آبا د پو نے پا نچ الحمد لیبا ٹر ی کے نزدیک سے سادہ لبا س اہلکا ر وں نے گر فتار کر لیا ۔را بطہ کمیٹی نے کہا کہ جس تسلسل کے ساتھ روزانہ کی بنیا د پر ایم کیو ایم کے ذمہ داروں ،کا رکنوں کو گر فتار کیا جا رہا ہے اس سے صاف ظا ہر ہے کہ آپر یشن صرف ایم کیو ایم کے خلا ف کیا جا رہا ہے اور آب حید رآبا د کے ذمہ داران و کا رکنان کو بھی گر فتار کر نا شروع کر دیا گیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطا لبہ کیا کہ حید رآبا د زون سیکٹر جی کے جو ائنٹ سیکٹر انچارج عمران بشیر کو فی لفور رہا کیا جا ئے اور ایم کیو ایم کا رکنو ں ،عہد یداروں کی گر فتاریا ں کا سلسلہ بند کیا جا ئے ۔