وزیراعظم نے بیرون ملک دولت چھپا کر پاکستان کا وقار مجروح کیا ، سراج الحق

وزیراعظم نے بیرون ملک دولت چھپا کر پاکستان کا وقار مجروح کیا ، سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 باغ (آن لائن )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نواز شریف نے دولت بیرون ملک چھپا کر ٹیکس نہ دے کر پاکستان کا وقار پوری دنیا میں مجرو ح کیا ہے ، پاکستانی حکمرانوں کی کرپشن کی کہانیاں زد عام ہیں جس سے پوری پاکستانی قوم کو شر مندگی اٹھانا پڑی ، حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن پانا مہ لیکس کے انکشافات تحریک آزادی کشمیر کو پس پشت ڈالنے کے خلاف 24اپریل کو لاہور میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہو گا ، میاں محمد نواز شریف اور وفاقی وزراء آزاد کشمیر کے انتخابات پر اثر اندا ز ہونے کے لیے بے جا مداخلت کر رہے ہیں جسے فوری بند کیا جائے ، بیس کیمپ میں آ کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک لفظ بھی نہ کہنا تحریک آزادی سے پہلو تہی کرنا ہے ، پاکستان میں قیادت کے فقدان کے باعث مشرقی پاکستان الگ ہوا اور مسئلہ کشمیر حل نہ ہو سکا ، ڈیڑھ لاکھ شہدائے کشمیر کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے ، مسئلہ کشمیر کو باہر رکھ کر بھارت اور مودی سرکار کیساتھ تعلقات بڑھانا تحریک آزادی کشمیر کیساتھ غداری ہے ۔ سید علی گیلانی ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے مسلمہ لیڈر ہیں اور عبدالرشید ترابی انکے دست راست ہیں ، کشمیری گیلانی کی قیادت میں آزادی اور تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ، تحریک آزادی کشمیر کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو نا کام بنائیں گے ، وزیر اعظم پانامہ لیکس کے انکشاف کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام باغ میں عوامی کنونشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کی جبکہ کنونشن سے سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر سردار اعجاز افضل خان ، امیر ضلع باغ نثار احمد شائق ، شرقی باغ کے امید وار تنویر انور ، سابق امیر ضلع باغ عثمان انور ،وسطی باغ کے امیر آزاد طارق ، سید ظہیر گردیزی ، محمد خالد کھوکھر ، حاجی افراہیم خان ، آفتاب چغتائی ، خورشید چغتائی ، عزیز اللہ ، ساجد شفیق ، فاروق شاہ ، عباس علی ، فہیم اکرم ، راجہ عارف و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام میرٹ کی بنیاد پر آنے والے انتخابات میں اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں اور وسطی باغ سے امت مسلمہ کے عظیم قائد عبدالرشید ترابی کو بھاری اکثریت سے منتخب کر کے اسمبلی میں پہنچائیں کیوں کہ عبدالرشید ترابی کشمیر کے ہی نہیں بلکہ پاکستان اور عالم اسلام کے حقیقی ترجمان ہیں ، انہیں منتخب کر کے سیز فائر لائن کے اس پار مثبت اور تعمیری پیغام پہنچائیں ، آزاد کشمیر کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امید واروں کو کامیاب کر کے تبدیلی کی بنیاد رکھیں آزاد خطہ میں جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں ، کرپشن کے ناسور کی وجہ سے ہمارے ملک میں غریب بھوک سے مررہے ہیں علاج کے بغیر مر رہے ہیں تعلیم کے محرو م ہیں مغربی ممالک مریخ پر پہنچ چکے ہیں اور ہمارے بچے کرپشن کی وجہ سے آج بھی گندگی کے ڈھیر میں رزق تلاش کررہے ہیں ،کرپشن کا ناسور پاکستان اور آزاد کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس کے خلاف جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان مہم شروع کی ہے 23اپریل کو پشاور اور24اپریل کو لاہور میں بڑے جلسہ عام میں آئندہ کا لائحہ عمل قوم کو دیں گے ۔

سراج الحق