پولیس اور سیکیور ٹی ادارو ں کا اسلام آباد میں سر چ آ پر یشن،9 مشتبہ افرادگرفتار ،اسلحہ برآمد

پولیس اور سیکیور ٹی ادارو ں کا اسلام آباد میں سر چ آ پر یشن،9 مشتبہ ...
پولیس اور سیکیور ٹی ادارو ں کا اسلام آباد میں سر چ آ پر یشن،9 مشتبہ افرادگرفتار ،اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آ باد پولیس ، رینجر زاور سیکیور ٹی اداروں کا تھانہ نو ن کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، اسلحہ برآمد ، 9 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی۔

تفصیلا ت کے مطا بق وفاقی دار الحکومت میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کرتے ہوئے تھانہ نو ن کے مختلف علاقوں جھنگی سیداں ، رحمان ٹا ؤن اورگردو نواح میں سرچ آپریشن کیاگیا ،9 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں ، اسلحہ بر آمد ،بر آمد ہو نے والے اسلحہ ایک عدد 7ایم ایم  رائفل، تین عدد رپیٹرز،ایک عدد222، ایک عدد کلاشنکو ف ، پا نچ عدد 30بور پسٹلز، ایک عدد کا ر بین اور دو عدد12بورمعہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا ، ایس ایس پی اسلام آ باد ساجد کیانی نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سرچ آپریشن کو جاری رکھیں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کو گرفتار کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید :

اسلام آباد -