ملک کو اسوقت باہمی اتفاق و اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے،رفیق رجوانہ

ملک کو اسوقت باہمی اتفاق و اتحاد کی زیادہ ضرورت ہے،رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملاقات میں اہم ملکی ، قومی و سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر محمد رفیق رجوانہ نے کہاکہ ملک کواس وقت سب سے زیادہ ضرورت باہمی اتحاد و اتفاق کی ہے اورملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام و نامراد بنانے کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین سمجھا ہے اور یہی وجہ ہے مختصر مدت میں ریکارڈترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں امن و امان کا استحکام اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحاات رہا ہے اور حکومتی اقدامات اور تمام اداروں کے باہمی تعاون اور عوام کی مدد سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا گیا ہے اور اب تمام تر توجہ معیشت کی بحالی پر مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جا سکے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت پنجاب نے جس قدر عوامی فلاح اور ترقی کے منصوبے جنوبی پنجاب میں جاری کئے ہیں ان کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی اورتعلیمی وظائف سے لیکر توانائی کے منصوبوں اور میٹرو جیسے میگا ٹرانسپورٹ منصوبو ں میں پورے صوبہ کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب کے عوام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے جنوبی پنجاب کے عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
رفیق رجوانہ