کیری ڈبہ میں سوار آٹھ فرادنے خاتون کو دو بچیوں سمیت اغوا کرلیا

        کیری ڈبہ میں سوار آٹھ فرادنے خاتون کو دو بچیوں سمیت اغوا کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرہ) نمائندہ خصوصی (کیری ڈبہ میں سوار آٹھ فرادنے خاتون کو دو بچیوں سمیت اغوا کرلیا۔ چک نمبر 95 ج ب کے انور نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسکی اہلیہ،پانچ سالہ بیٹی نغمہ اور تین سالہ روبینہ کے ہمراہ گھر سے شہر کی طرف جا رہی تھی کہ چک نمبر 328 گ ب کے عمران وغیرہ آ ٹھ افراد بسواری کیری ڈبہ نے انہیں زبردستی اغواء کر لیا۔ 

وقوعہ کے وقت مغویہ خاتون نے مبینہ طور پر دس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات پہن رکھے تھے صدر پولیس گوجرہ نے مغویا ن اور ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔