ایران کی تحویل میں اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کا معاملہ، ایرانی سفیر نے واضح اعلان کر دیا 

ایران کی تحویل میں اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کا معاملہ، ...
ایران کی تحویل میں اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کا معاملہ، ایرانی سفیر نے واضح اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایران کے زیر تحویل اسرائیلی جہاز میں پاکستانی عملے کی موجودگی کے معاملے پر ایرانی سفیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر کوئی پاکستانی جہاز پر ہے تو قانونی تقاضوں اور برادرانہ تعلقات پر چھوڑ دیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زو ڈائیک کمپنی کے جہاز پر کسی پاکستان کے ہونے کی تصدیق کا انتظار ہے ، کل موصول پاکستانی وزارت خارجہ کی فراہم کردہ معلومات تہران بھیجی ہیں ۔

یاد رہے کہ ایران نے اسرائیل پر میزائل حملوں سے ایک روز قبل آبنائے حرمز میں کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی جہاز قبضے میں لیا تھا جس پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں تھیں۔ جہاز میں 17 بھارتی شہریوں کے ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ بھارتی حکومت بھی اپنے شہریوں کی رہائی کیلئے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

مزید :

قومی -