کس کے پاس کتنے ہتھیار اور جہاز ہیں ؟ ایران اور اسرائیل کے جنگی سازو سامان کی مکمل تفصیل منظر عام پر  

کس کے پاس کتنے ہتھیار اور جہاز ہیں ؟ ایران اور اسرائیل کے جنگی سازو سامان کی ...
کس کے پاس کتنے ہتھیار اور جہاز ہیں ؟ ایران اور اسرائیل کے جنگی سازو سامان کی مکمل تفصیل منظر عام پر  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث خطے میں جنگ کے خطرات منڈلانا شروع ہو گئے ہیں جبکہ اقوام متحدہ بھی اس لڑائی کو ختم کروانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے تاہم اس دوران دونوں ممالک کی فوجی طاقت کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔اسرائیل اپنے فارن ریزرواور دفاعی بجٹ میں بہت آگے لیکن ایران کے پاس سب سے مضبوط ہتھیار اپنا تیل ہے جس کی پیداوار 3.45 ملین بی بی ایل ہے ۔ 
تفصیلات کےمطابق ایران کی آبادی 87.6 ملین ہے جبکہ اس کے برعکس اسرائیل کی آبادی صرف 9.04 ملین ہے ، ، ایران میں افرادی قوت 49.05 ملین اور اسرائیل میں 3.80 ملین ہے ۔
ایران میں 41.17 ملین لوگ سروس کے قابل ہیں جبکہ اسرائیل میں یہ تعداد صرف 3.16 ملین ہے ، ایران کے پاس 6 لاکھ 10 ہزار کی بڑی فوج ہے جبکہ اسرائیل کے پاس ایک لاکھ 70 ہزار کی فوج ہے ۔
ایران کے پاس ریزرو فورس تقریبا ساڑھے تین لاکھ ہے اور اسرائیل کے پاس 4 لاکھ 65 ہزار ہے ۔ایران کے پاس دولاکھ 20 ہزار کی بڑی پیرا ملٹری فورس ہے جبکہ اسرائیل کی تعداد 35 ہزار ہے ۔
دونوں ممالک کے دفاعی بجٹ میں زمین آسمان کا فرق ہے ، ایران اپنے دفاع پر سالانہ 9.95 بلین ڈالر خرچ کرتاہے جبکہ اسرائیل کا یہ بجٹ135 بلین ڈالر ہے ۔
ایران کے پاس 127.15 بلین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جبکہ اسرائیل 212.93 بلین ڈالر کے ساتھ آگے گہے ۔فضائی طاقت میں اسرائیل آگے جبکہ ایران پیچھے ہے ، اسرائیل کے پاس 612 طیارے موجود ہیں جبکہ ایران 551 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ۔
ایران کے پاس 186 فائٹر ایئر کرافٹ ہیں اور اسرائیل کے پاس 241 فائٹر ایئر کرافٹ موجود ہیں ، ایران 13اٹیک ہیلی کاپٹرز کا مالک ہے جبکہ اسرائیل 241 کے ساتھ اس میں بھی آگے ہے ۔
ایران کے پاس 65 ہزار 765 آرمرڈ وہیکلز موجود ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس 43 ہزار 407 آر مرڈ وہیکلز ہیں۔ بحری طاقت میں ایران اسرائیل سے مضبوط ہے ، ایران کے پاس 19آبدوزیں ہیں جبکہ اسرائیل کے پاس صرف پانچ ہیں  ، مجموعی طور پر ایران کے پاس فلیٹ میں 101 اور اسرائیل کے پاس 67 بحری جنگی جہاز موجود ہیں ۔ 

امریکی میڈیا ہاوس کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس مشرق وسطیٰ میں سب سے زیادہ بلیسٹک میزائل اور ڈرونز کی کھیپ موجود ہے ، بلیسٹک میزائل کی رینج 2 ہزار کلومیٹر سے زائد ہے جو کہ اسرائیل سمیت مڈل ایسٹ میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتتے ہیں ۔