پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ’’امپورٹڈ‘‘ کوچ منگوا لیا گیا

پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ’’امپورٹڈ‘‘ کوچ منگوا لیا گیا
پاکستان ہاکی ٹیم کے لیے ’’امپورٹڈ‘‘ کوچ منگوا لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ہالینڈ کے رولنٹ اولٹمنز کو قومی ہاکی ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کا رولنٹ اولٹمنز کے ساتھ دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا معاہدہ ہوا ہے۔ رولنٹ اولٹمنز اذلان شاہ اور نیشن کپ کے لئے دستیاب ہوں گے۔
رولنٹ اولٹمنز پہلے بھی قومی ہاکی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں۔ غیر ملکی کوچ 22 اپریل سے اسلام آباد میں قومی ہاکی کیمپ کو جوائن کریں گے۔ہاکی فیڈریشن نے ذیشان اشرف، عثمان شیخ اور آصف احمد کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ غلام جیلانی گول کیپنگ کوچ، شاہد فقیر فزیکل ٹرینر اور ڈاکٹر اسد عباس ٹیم ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
اذلان شاہ ہاکی کا تربیتی کیمپ کل اسلام آباد میں شروع ہوگا، ہاکی فیڈریشن نے تربیتی کیمپ کے لئے 57 کھلاڑیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔ اذلان شاہ ہاکی 4 سے 11 مئی تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -