معروف اداکارہ نے دوران شوٹنگ ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کردیا

معروف اداکارہ نے دوران شوٹنگ ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کردیا
معروف اداکارہ نے دوران شوٹنگ ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ نوال سعید نے شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار سے محبت ہونے کا انکشاف کردیا ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ہم فنکار رومانوی ڈرامے کرتے ہیں اور کافی عرصہ ساتھ رہتے ہیں تو دل میں جذبات پیدا ہوجاتے ہیں اور کردار سے نکلنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن ہم ان جذبات کو سنبھال لیتے ہیں اور دل کو سمجھا لیتے ہیں، ایک مرتبہ ڈرامے کے دوران انہیں ساتھی فنکار سے حقیقی محبت ہوگئی تھی۔نوال سعید نے اس موقع پر ساتھی فنکار کا نام نہیں بتایا لیکن گزشتہ برس یہ افواہیں گرم تھیں کہ ان کا اداکار نور حسن کے ساتھ عشق چل رہا ہے۔واضح رہے کہ نور حسن نے بھی ایک پروگرام میں نوال سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ان سے پورا دن باتیں کرسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -