ایران اسرائیل کشیدگی، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے منتقل کردیئے

ایران اسرائیل کشیدگی، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے منتقل ...
ایران اسرائیل کشیدگی، برطانیہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید لڑاکا طیارے منتقل کردیئے
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کی جانب سےاسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد برطانیہ نے اپنے اضافی جنگی طیارے مشرق وسطیٰ میں منتقل کر دیئے۔

برطانوی حکومت کے مطابق اسرائیل پر ایران کے حملے کےبعد متعدد اضافی لڑاکا طیارے اور ایندھن بھرنے والے ٹینکروں کو مشرق وسطیٰ میں منتقل کیا گیا ہے۔ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ فضائی اثاثے شام اور عراق میں مسلح گروپ داعش کے خلاف برطانیہ کے موجودہ آپریشن کو تقویت دیں گے اور ساتھ ہی ضرورت کے مطابق ہمارے موجودہ مشن کی حدود میں کسی بھی فضائی حملے کو روکیں گے۔ ایک ترجمان نے کہا کہ طیاروں کی ایک بڑی تعداد کو رومانیہ سے عارضی طور پر منتقل کر دیا گیا ہے۔