اسرائیل نے خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے،وزیر دفاع

اسرائیل نے خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا، ایران جوابی کارروائی کا ...
اسرائیل نے خود مختار ملک کے سفارتخانے پر حملہ کیا، ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے،وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، مشرق سطیٰ میں جاری جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے ایک خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا، ایران کے سینیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے۔ایران جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے، ایرانی سفارت خانے پر حملے کے بعد توقع  تھی کہ ایران جوابی کارروائی کرے گا، ایران کے ساتھ جوکچھ ہورہا ہے وہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہنے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے جو بڑے ممالک اسرائیل کی پشت پناہی کر رہے ہیں یہ آگ ان کو بھی لپیٹ میں لے گی، اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینوں کے ساتھ کھڑا ہے،  پاکستان فلسطین کی آزادی کے لیے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے۔

ایران کے ساتھ تعلقات سے متعلق خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایران کےساتھ ایک واقعہ ہوا تھا لیکن ایران سے تعلقات مستحکم ہیں، گیس پائپ لائن پر بھی بات آگے بڑھی ہے جس سے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔گوادر سے ایرانی سرحد تک اپنے حصے کی گیس پائپ لائن بنا رہے ہیں، پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کرلیا ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

مزید :

قومی -