وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دونوں پائلٹ ایجیکٹ کر گئے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ لڈن روڈ پر انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوا، طیارہ نجی آئل کمپنی کے ڈپو کے قریب کھیتوں میں گرا۔تربیتی طیارہ کو گرتے ہی آگ لگ گئی ، آگ آسمان کو چھونے لگی ، جبکہ علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ۔