لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان 10 اور 13 سال بعد گرفتار

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پولیس کو مطلوب 2 خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایس پی سٹی بلال احمد کے حوالے سے بتایا کہ اکبری گیٹ پولیس نے اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کیا، ملزم دہشتگردی، پولیس مقابلے، ڈکیتی اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 10 سال پہلے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور یہ ملزم 15 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
دوسری جانب ایس پی ماڈل ٹاو¿ن اخلاق احمد تارڑ کے مطابق مشتاق نامی اشتہاری نے 13 سال پہلے ساتھیوں کے ہمراہ ایک بینک منیجر کے گھر واردات کی تھی، فیصل ٹاو¿ن پولیس نے ملزم مشتاق کو بہاولپور سے گرفتار کیا۔