باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورمیں69یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورمیں69یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(پاکستان نیوز)باچاخان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاورمیں69یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی تقریب کاانعقادکیاگیا۔ ایئرپورٹ منیجرطاہرسکندرنے پرچم کشائی کی۔اس موقع پرسینئرجائنٹ ڈائریکٹرسیدلطیف الحق سمیت سول ایویشن اتھارٹی کے دیگراعلیٰ حکام واہلکاربھی موجودتھے۔ اس موقع پرطاہرسکندرنے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے اورپاکستان فقیدالمثال قربانیوں کے بعدمعرض وجودمیںآیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے اباواجدادنے لازوال قربانیاں دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک عظیم قیادت کے عزم راسخ اوران گنت کاوشوں نے خوابوں کوحقیقت میں بدل دیااب ہماراوہی وژن ہوناچاہئے جس وژن اورعزم کے تحت وطن عزیزپاکستان معرض وجودمیںآیاہے۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیزمیں قیام امن کیلئے پاک فوج کے جوانوں نے جام شہادت نوش کئے مگرملک پرکوئی آنچھ نہیںآنے دیا۔انہوں نے کہاکہ اس مٹی اوراس سبزہلالی پرچم سے محبت ہرپاکستانی کی زندگی کاحصہ ہوناچاہئے۔