سابق بھارتی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل،مودی عیادت کو پہنچ گئے

سابق بھارتی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل،مودی عیادت کو پہنچ ...
سابق بھارتی وزیر اعظم کی حالت تشویشناک، آئی سی یو منتقل،مودی عیادت کو پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی حالت تشویشناک ہے جس کی بنا پر ہسپتال انتظامیہ نے انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا ہے ،جن کی عیادت کے لیے وزیراعظم نریندر مودی ہسپتال پہنچ گئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپا ئی کی طبیعت خراب ہونے بعد وزیراعظم نریندر مودی آج ان کی عیادت کے لئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپہنچے۔واجپا ئی رواں سال جون سے ہیایمز  میں داخل ہیں۔بتایاجاتاہے کہ کچھ عرصہ سے ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔وہ  انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہیں۔ مودی سات بجے کے بعدایمز  پہنچے اور سابق وزیراعظم کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات چیت کی۔اس مو قع پر مرکزی وزیرصحت اور خاندانی بہبودجے پی نڈا بھی موجود تھے۔اس سے دودن قبل مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ اور بی جے پی صدر امت شاہ بھی واجپا ئی کو ملنےایمز  گئے تھے

ان کی  وہ