وفاقی،صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے کورونا وباء کیخلاف کامیابی ملی:چوہدری سرور

  وفاقی،صوبائی حکومتوں کے اقدامات سے کورونا وباء کیخلاف کامیابی ملی:چوہدری ...

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہاؤ س، لاہور میں ''وال آف کورونا ہیروز ''کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وال آف کورونا ہیروز پر تصاویر اور ہیروز کے نام لکھیں جائیں گے۔ تقریب میں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان،صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم،اخو ت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب،آپٹما کے گوہر اعجاز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ،پر نسپل سیکرٹری ٹو گور نر پنجاب ڈاکٹر راشد منصور،میاں طلعت،کنول حبیب، میاں سعید ڈیرے والا، پولیٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال،میاں انس اسلم،راجہ اسد اقبال اور راؤ عامر سمیت دیگر بھی شر یک ہوئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کے عوام کے تعاون اور بہتر اقدامات کی وجہ سے ہم پاکستان میں کورونا کو کنٹر ول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں،جبکہ دفاعی اداروں اورمحکمہ صحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی اس میں اہم کردار ہے جو فر نٹ لائن پر کام کرتے رہے ہیں۔وال آف کورونا ہیرو ز بنانے کا مقصد بھی کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خر اج تحسین پیش کر نا ہے۔ یہ وال 2ماہ میں مکمل ہوجائیگی جس پر کورونا کیخلاف کسی بھی شعبے میں فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کے نام اور تصاویر لگائی جائیں گی اور اس وال پر وفاقی،پنجاب حکومت یا گور نر ہاؤس کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا بلکہ تمام اخراجات مخیر حضرات ہی بر داشت کر یں گے۔گور نر پنجاب نے کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ڈاکٹر ز،طبی عملہ اورسکیورٹی فورسز سمیت تما م شعبوں کے لوگوں کو سلام پیش اور شہداکو خر اج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تاریخ میں ایسے لوگوں کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا اور بلاشک و شبہ یہ لوگ ہیروز ہیں۔چوہدری سرور نے کہا وال آف کورونا ہیروز دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی گور نر ہا ؤ س کے الحمراء گیٹ سے انٹری ہوگی،یہاں پر کیفے ٹیر یا بھی بنایا جائیگا جبکہ وال سے متعلق آگا ہی کیلئے عملہ بھی موجود ہوگا۔اس موقع پرآپٹما کے گوہر اعجاز نے کہا انسانیت کی خد مت سے بڑی کوئی اور خدمت نہیں اورجب کورونا وباء شروع ہوئی تو ہم نے گور نر پنجاب چوہدری سرور کیساتھ ملکر غر یب عوام کی مدد کا فیصلہ کیا اوررب تعالیٰ کی مدد سے جتنا ہو سکا مستحقین کی مدد کی آئند ہ بھی ہم غر یبوں کیساتھ کھڑے ہونگے۔قبل ازیں، گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جی سی یونیورسٹی میں جشن آزاد ی کے موقع پر پرچم کشائی کی،شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور یو نیو ر سٹی میں میڈیکل سنٹر کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری سرور نے ملکی سر حدوں کی حفاظت کر نیوالی افو ا ج پاکستان سمیت دیگرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ بھی مکمل اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -