سعودی ولی عہد کی پاکستان کو یوم آزادی کی مبارکباد
اسلام آ باد (آئی این پی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناں کا اظہار کیا۔ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
سعودی ولی عہد