اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی ڈیل پر عمان کے بعد بحرین کا موقف بھی آگیا، مبارکباد دیدی

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی ڈیل پر عمان کے بعد بحرین کا موقف بھی آگیا، ...
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی ڈیل پر عمان کے بعد بحرین کا موقف بھی آگیا، مبارکباد دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مناما (ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات سے متعلق سجھوتے کے اعلان پر عالمی اور علاقائی سطح پر اس اقدام پر ردعمل سامنے آرہا ہے ، خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے انہیں اسرائیل کےساتھ معاہدہ کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

العربیہ کے مطابق انہوں‌ نے توقع ظاہر کی کہ امارات اور اسرائیل میں امن معاہدہ خطے میں امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے میں مدد دے گا۔بحرینی فرمانروا نے امارات اسرائیل معاہدے کو جرات مندانہ اور خطے میں تاریخی امن کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاہدے خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہیں، اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات کے قیام سے امن کے مواقع کو آگے بڑھانے، مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے نئے افق کھولنے، خطے کی اقوام کے امن، ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے گی۔

بحرینی فرمانروا نے اسرائیل اور امارات کے درمیان 'دوستی معاہدہ' کرانے میں امریکا کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی اراضی پر خود مختاری سے دست برداری اہم پیش رفت ہے۔اس سے مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی راہ ہموار کرنے اور فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو کسی امن معاہدے تک پہنچنے میں مدد دے گی۔

دوسری جانب بات کرتے ہوئے امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے مملکت بحرین کی جانب سے خطے کے مفادات اور اقوام کی امن وسلامتی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔