” شیخ رشید کورونا سے بچ گئے لیکن ۔۔۔“رانا ثنا اللہ شیخ رشید پر برس پڑے

” شیخ رشید کورونا سے بچ گئے لیکن ۔۔۔“رانا ثنا اللہ شیخ رشید پر برس پڑے
” شیخ رشید کورونا سے بچ گئے لیکن ۔۔۔“رانا ثنا اللہ شیخ رشید پر برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچاناچاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔رانا ثنااللہ نے وزیرریلوے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی نائب صدر مریم نواز پر حملہ، کارکنان پر پتھراو، ان کے سر پھاڑنے والوں کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کورونا سے بچ گئے لیکن مریم نواز کے خوف سے ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید معاشی تباہی، بےروزگاری اور بھوک کا جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید دو سال میں 100 ٹرین حادثات کا جواب دیں، ن لیگ کی فکر نہ کریں۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید ملکی سیاست کو وہیں پہنچانا چاہتے ہیں جہاں مشرف نے پہنچایا تھا۔

مزید :

قومی -