زلفی بخاری نے بزرگ پنشنرز کو خوشخبری سنا دی 

زلفی بخاری نے بزرگ پنشنرز کو خوشخبری سنا دی 
زلفی بخاری نے بزرگ پنشنرز کو خوشخبری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے۔کھیوڑہ میں ایمپلائز اولڈ۔ایج بینیفیٹس انسٹیٹیوشن (ای او بی آئی) دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں زلفی بخاری نے کہا کہ مجھے پتا ہے زیادہ تر پنشنرز کھیوڑہ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم دوسری حکومتوں کی طرح نہیں کہ جو وعدہ کرکے بھول جائیں گے، ہم نے 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ پچھلے 3 ماہ میں ہم نے 30 ارب روپے جمع کیے، ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، نجی بینک سے آپ کو پنشن براہ راست آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پنشن پر آپ کو کریڈ ٹ کارڈ ملے گا اور قرض کی سہولت بھی ملے گی۔

مزید :

قومی -