سویڈن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب

سویڈن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب
سویڈن میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹاک ہوم(حافظ محمد عمران) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں پاکستان کی آزادی کا جشن منانے کے لئے سفارت خانہ پاکستان میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی- تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے خواتین اور بچوں سمیت شرکت کی جبکہ تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانہ کی گونج میں سبز ہلالی پرچم کو فضا میں لہرا کر کیا گیا-  پاکستانی سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم کے خصوصی پیغامات پڑ ھ کر سنائے- سفیر ڈاکٹر ظہور احمد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یورپ میں رہنے والے پاکستانیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے لئے جہدوجہد کرنا ہو گی اور پاکستان کو مظبوط بنانا ہو گا- تقریب کے میں  پاکستانی کمیونٹی کے افراد سفارت خانہ کے عملے کے ہمراہ مل کر قومی ترانہ اور ملی نغمے بھی گائے-