پاکستانی فیچر فلم" جوائے لینڈ" نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستانی فیچر فلم" جوائے لینڈ" نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا
پاکستانی فیچر فلم
سورس: @instagram/ thesaniasaeed

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی فلم ساز صائم صادق کی کانز فلم فیسٹیول میں نمائش اور پذیرائی حاصل کرنے کے بعد فلم"جوائے لینڈ"نے بر صغیر کی بہترین فلم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فیچر فلم" جوائے لینڈ"نے انڈیا فلم فیسٹیول آف میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کی کیٹیگری "بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ" میں بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔انڈین" فلم فیسٹیول آف میلبورن "کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایوارڈز کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کی گئی ہیں۔شیئر کی گئی ویڈیو میں ڈائریکٹر صائم صادق اور اداکارہ علینہ خان کو اپنی ٹیم کے ساتھ سٹیج پر اپناایوارڈ لینے کے لئے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں فیچر فلم"جوائے لینڈ" کی پوری ٹیم کو "بیسٹ فلم فرام دی سب کانٹینینٹ" کی کیٹیگری میں ایوارڈ اپنے نام کرنے پر مبارکباد بھی دی گئی ہے۔

ایک اور ویڈیو کلپ میں اس فلم کی ہندوستانی پروڈیوسر، اپوروا چرن نے اسٹیج پر پاکستان کو یومِ آزادی کے موقع پر اور ہندوستان یومِ آزادی کی ایڈوانس میں مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپوروا چرن کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ’پچھلی دیوالی پر میں لاہور میں تھی اور فلم کی کاسٹ اور عملے نے سیٹ پر دیوالی منانے میں میری مدد کی اور اس دن کو میرے لیے بہت خاص اور یاد گار بنایا۔