تجارتی فروغ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش ناگزیر، راولپنڈی چیمبر 

تجارتی فروغ کیلئے نئی منڈیوں کی تلاش ناگزیر، راولپنڈی چیمبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (ا ے پی پی) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے تجارتی فروغ کے لیے نئی منڈیوں کی تلاش کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے علاقائی تجارت کی بہتری کو بنیاد قرار  دیا ہے،سارک ممالک کے ساتھ ساتھ وسطی ایشیائی ریاستوں اور افغانستان کے ساتھ باہمی تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں،ہمیں نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
، ازبکستان،  قزاقستان اور تاجکستان  میں پاکستانی مصنوعات کی زبر دست مانگ ہے، ہمیں روایتی شعبوں کے ساتھ ساتھ نئے شعبوں میں بھی سرمایاکاری کرنے کی ضرورت ہے۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی چیمبر کے قائم مقام صدر نو شیر وان خلیل خان نے کہا کہ وسطی ایشیائی ممالک کیساتھ فضائی رابطوں کے ساتھ ساتھ زمینی خاص طور پر ریلوے نیٹ ورک کو فروغ دینے کی ضرورت ہے نیز بنکنگ چینلز بھی بہتر کیے جائیں۔ کسٹم ٹیرف آسان کیا جائے تاکہ ایکسپورٹرز کو فائدہ ہو اور ملکی برآمدات میں اضافہ ہو۔ ان ملکوں میں پاکستانی مصنوعات خاص طور پر ٹیکسٹائل، ملبوسات، لیدر، پھلوں آم، کینو اور چاول کی کافی مانگ ہے۔ 
 انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) پاکستان اور چین سمیت خطے کے ممالک کیلئے نفع بخش سرمایہ کاری کا نادر موقع ہے اور یہ منصوبہ علاقائی تجارت کے فروغ کے لیے نیٹ ورکنگ کا کردار ادا کرے گا گیم چینجر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستانی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کے لئے معاشی ترقی کے نئے در کھولے گا۔

مزید :

کامرس -