جنید صفدر کے ولیمے میں شرکت کیلئے کس کس کو دعوت دی گئی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

جنید صفدر کے ولیمے میں شرکت کیلئے کس کس کو دعوت دی گئی ہے؟ جواب آپ کے تمام ...
جنید صفدر کے ولیمے میں شرکت کیلئے کس کس کو دعوت دی گئی ہے؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کے ولیمے کی تقریب 17دسمبر کو جاتی امرا لاہور میں ہوگی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جنید صفدر ولیمے کی تقریب کیلئےکسی سیاسی جماعت کے رہنما کو دعوتی کارڈ جاری نہیں کیا گیا۔ شریف فیملی کے ذرائع کےمطابق جنید صفدر کی ولیمے کی تقریب کیلئے صرف قریبی رشتےداروں اور فیملی فرینڈز کو دعوتی کارڈزجاری کیے گئے ہیں۔آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمٰن، بلاول بھٹوزرداری، چوہدری برادران اور محمود اچکزئی سمیت کسی سیاسی جماعت کے رہنما کواس میں مدعو نہیں کیا گیا ۔

تاہم کھوکھر برادران اور اُن کے اہل خانہ کو ذاتی تعلق کی وجہ سے ولیمے کی تقریب کیلئے دعوت دی گئی ہے جبکہ لاہور سے تعلق رکھنے والے کسی دوسرے رُکنِ اسمبلی کودعوتی کارڈز جاری نہیں کیے گئے۔

مزید :

قومی -