کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں 2.45روپے یونٹ کمی کی منظوری
کراچی(سٹا ف رپورٹر) نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 نومبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔