چمن، پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی پھر گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 

چمن، پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی پھر گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی ...
چمن، پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز کی پھر گولہ باری، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن)چمن میں پاک افغان بارڈر پر افغان فورسز نے ایک بار پھر گولہ باری کردیا، پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، افغان فورسز کی گولہ باری سے خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہناہے کہ پاک افغان بارڈرکلی شیخ لعل محمد میں پاکستانی اورافغان بارڈرفورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں افغان فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔
لیویز حکام نے بتایا کہ بوغرا اورکسٹم ہاو¿س کے علاقے میں آرٹلری کے متعدد گولے گرے جس کے بعد شہریوں کو مال روڈ، بوغرا روڈ، بائی پاس اوربارڈر روڈ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چمن میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔
حکام کا کہناہے کہ افغان فورسز کی جارحیت پر پاکستانی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاری توپ خانے کا استعمال کیا۔
حکام کے مطابق شیخ لعل محمد سیکٹرمیں باڑکی مرمت پر افغان فورسز کی مداخلت پر تصادم شروع ہوا جس دوران بارڈر شاہراہ کے قریب گولا گرنے سے ایک موٹرسائیکل سوار زخمی ہوا ہے جب کہ گھروں میں متعدد گولے گرنے سے 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں کشیدگی کے باعث بارڈر روڈ، مال روڈ اور بوغرا روڈ پرشدید ٹریفک جام ہے جب کہ کسٹم ہاؤس اور کراچی کوچ ٹرمینل خالی کرالیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی افغان فورسز نے چمن میں بارڈر کے قریب واقع شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 6 پاکستانی شہری شہید ہوئے۔