دانیہ کی گرفتاری، والدہ کا مؤقف آگیا

دانیہ کی گرفتاری، والدہ کا مؤقف آگیا
دانیہ کی گرفتاری، والدہ کا مؤقف آگیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک (دانیہ شاہ) کی گرفتاری پر ان کی والدہ کی ویڈیو سامنے آگئی۔ دانیہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو تھانہ صدر لودھراں نے اغوا ءکروایا ہےاور پتا نہیں کن غنڈوں کے حوالے کیا ہے۔ انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور اس دوران سب اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ ان کی بیٹی کو بچایا جائے۔

خیال رہے کہ دانیہ  شاہ کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کراچی کی ٹیم نے لودھراں کے نواحی گاؤں ڈانوراں سے گرفتار کیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کی تھیں۔