ہماری گرفتاری کاشوق ہے توحکومت آزمالے:زاہد بختاوری

ہماری گرفتاری کاشوق ہے توحکومت آزمالے:زاہد بختاوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (مانٹیرنگ ڈیسک) چیرمین پنجاب کیمسٹس اینڈڈرگسٹس ایسوسی ایشن زاہدبختاوری کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت کو ہماری گرفتاری کاشوق ہے تووہ آزمالے،ہماراردعمل بھی سخت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں اور ڈرایا جارہالیکن ہم ڈرنے و الے نہیں ہیں۔کل ہماری تحریک کاتیسرادن ہوگا، حکومت کوبھرپورپیغام جائے گا۔پنجاب کے تمام عہدیداروں سے ہماری اپیل ہے کہ کل میدان میں اتریں،حکومت افواہیں پھیلارہی ہے لیکن ہماری تحریک جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آج پورے پاکستان میں منظم اندازمیں سوگ منایاگیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے قریب خود کش حملے میں 13 افراد شہید ہو گئے ہیں جس میں ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ایس ایس پی آپریشن زاہد گوندل سمیت 6 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں

مزید :

صفحہ اول -