یو آئی ٹی میں آل کراچی کالج تقریری مقابلہ کا انعقاد

یو آئی ٹی میں آل کراچی کالج تقریری مقابلہ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) کراچی کے زیر اہتمام یو آئی ٹی کیمپس میں ’’آل کراچی تقریری مقابلہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مقابلہ کا انعقاد کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا۔ شہر کے 15 مختلف کالجوں سے طلباء نے مقابلے میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی اسکواڈرن لیڈر عثمان جاوید تھے جبکہ تقریری مقابلے کے لئے ججز کا پینل پاکستان ڈیبیٹ کونسل کے وائس چیئرمین رضوان زیدی، پبلک اسپیکر و اینکر سحر ٹی وی سبحان بیگ اور ایکسپریس نیوز کے اینکر طفیل ہاشمی پر مشتمل تھا۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ مقابلے میں COMMECS کالج پی ای سی ایچ ایس کے یوسف افتخار نے پہلی پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے رضوان خان نے دوسری اور عبداﷲ گورنمنٹ گرلز کالج کی مس نیحا خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔