سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس کی وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا

سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس کی وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
سفید کرولا گینگ سرگرم، پولیس کی وردی پہن کر امریکا سے آئی خاتون کو لوٹ لیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) شہر قائد میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈاکؤوں نے امریکا سے کراچی پہنچے والی خاتون کو لوٹ لیا جس   کا مقدمہ درج کرلیا گیاتاہم مقدمے میں پولیس نے ڈکیتی کی دفعات کے بجائے چوری کی دفعات لگا دیں۔

واردات نارتھ ناظم آباد بلاک جی میں پیش آئی۔ خاتون بیٹی سے ملاقات کے لئے امریکا سے رات گئے کراچی پہنچی تھی۔سفید کرولا میں سوار ملزمان خاتون سے 4 ہزار امریکی ڈالر ، قیمتی موبائل، طلائی زیورات اور دستاویزات چھین کر فرار ہوگئے۔

واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں حیدری مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -