”میرے سابق شوہر کے بقول۔۔۔“جمائما خان نے ویلنٹائن ڈے پر ایسی ٹویٹ کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

”میرے سابق شوہر کے بقول۔۔۔“جمائما خان نے ویلنٹائن ڈے پر ایسی ٹویٹ کر دی کہ ...
”میرے سابق شوہر کے بقول۔۔۔“جمائما خان نے ویلنٹائن ڈے پر ایسی ٹویٹ کر دی کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ویلنٹائنز ڈے پر جب لوگ محبت میں ایک دوسرے کو سرخ پھول اور تحفے تحائف پیش کر رہے تھے، جمائما خان کو بھی اپنے سابق شوہر اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی یاد آ گئی اور انہوں نے عمران خان کے حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق جمائما خان نے 14فروری کو ایک ٹویٹ میں لکھا کہ ”میرے سابق شوہر کے بقول’یہ احمق ویلنٹائن آخر تھا کون؟“
جمائما خان کے یہ ٹویٹ کرنے کی دیر تھی کہ انٹرنیٹ صارفین نے بھانت بھانت کے کمنٹس کی بھرمار کر دی۔ عابد خان نے لکھا کہ ”کیا عجب ہو کہ اس ٹویٹ کے پیچھے جمائما خان کے روپ میں بشریٰ بی بی بیٹھی ہو۔“

یعقوب احمد نے کہا کہ ”دوسرے لفظوں میں آپ آج بھی عمران خان کو یاد کرتی ہیں۔ لازوال محبت۔“


پتافی نامی صارف نے لکھا کہ ”آپ کی اور عمران خان کی جوڑی بہت پیاری تھی اور لوگوں کو اس جوڑی کی تعریف کرنی چاہیے تھی بجائے کہ۔۔۔“

شفیق کھوکھر کا کہنا تھا کہ ”پوری بات شیئر کریں کیونکہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی میڈیا اگلا پورا مہینہ آپ کی اس بات پر ٹاک شوز کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -