اردوان کا ایف ٹی ایف پر بیان پاکستان سے محبت کا مظہر: شہبا ز شریف 

اردوان کا ایف ٹی ایف پر بیان پاکستان سے محبت کا مظہر: شہبا ز شریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے،فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے،صدر اردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا،ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔ انہوں نے کہا ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے،ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کیلئے باعث فخر ہے،ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں،وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ترکی سے کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے لیے صدر اردوان کے شکرگزار ہیں۔
شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -