اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ پرقیمت کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ پرقیمت کی عدم ادائیگی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد بلال نے سیالکوٹ موٹروے کے لئے حاصل کی گئی اراضی کی مالکان کو قیمت کی عدم ادائیگی سے متعلق مارکیٹ ریٹ پرقیمت کی عدم ادائیگی کے خلاف دائردرخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا،دوران سماعت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ سرکاری ریٹ پرقیمت کی ادائیگی کے چیک جاری کئے، درخواست گزاروں نے سرکاری ریٹ کے چیک وصول کرنے سے انکار کردیا،درخواست گزار قمرالدین کے وکیل فاروق امجد میرنے موقف اختیار کیاکہ نیشنل ہائی اے اتھارٹی نے زمین مالکان سے حاصل کرکے سیالکوٹ موٹروے بنائی، کالاشاہ کاکوکیقریب حاصل کی گئی اراضی کی قیمت مارکیٹ ریٹ کے مطابق نہیں کی گئی، آئین کے تحت ریاست کسی شہری کو جبری طور پر زمین سے محروم نہیں کرسکتی، موٹروے کے ترقیاتی منصوبے کے لئے زمین این ایچ کے حوالے کی،عدالت سے استدعاہے کہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت دینے کاحکم دیاجائے۔
فیصلہ محفوظ

مزید :

صفحہ آخر -