میچ کے دوران کھلاڑی کو باپ بننے کی خوشخبری مل گئی

 میچ کے دوران کھلاڑی کو باپ بننے کی خوشخبری مل گئی
 میچ کے دوران کھلاڑی کو باپ بننے کی خوشخبری مل گئی
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فٹ بال ٹیم لاس اینجلس ریمز کے کھلاڑی وین جیفرسن کو میچ کے دوران باپ بننے کی خوشخبری مل گئی۔ میل آن لائن کے مطابق وین جیفرسن اپنی ٹیم کے ہمراہ سپر باﺅل کھیل رہے تھے کہ ان کی اہلیہ سماریا جیفرسن درد زہ میں مبتلا ہو کر ہسپتال چلی گئی۔ وین کو میچ کے دوران ہی بیوی کے ہسپتال جانے کی اطلاع مل گئی تاہم انہوں نے پیشہ ور کھلاڑیوں کی طرح پہلے میچ ختم کیا۔
رپورٹ کے مطابق وین جیفرسن اور ان کی ٹیم ایک طرف یہ میچ بھی جیت گئی اور دوسری طرف سے وین کے لیے باپ بننے کی خوشخبری بھی آ گئی۔ وہ میچ جیتنے کے جشن میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ شریک نہ ہو سکے اور میچ کے فوری بعد امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر انگلیووڈ کے سوفی سٹیڈیم سے ہسپتال کے لیے روانہ ہو گئے۔بعد ازاں وین نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ ایک بیٹے کے باپ بن گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -