نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپورکے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزادکشمیرکےروبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔