سانحہ فیضان شادی ہال ، عمارت کا نقشہ پاس نہیں کرایا گیا تھا

سانحہ فیضان شادی ہال ، عمارت کا نقشہ پاس نہیں کرایا گیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر) شمالی لاہور کے علاقے شادباغ ٹوکے والا چوک میں فیضان ڈیرہ شادی ہال کی چھت گرنے سے سات افراد کے جاں بحق ہونے والے شادی ہال کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ تین روز قبل وہاں کے مقامی ایم پی ایز غزالی سلیم بٹ اور چودھری شہباز احمد نے اس کا افتتاح کیا تھا اور اس شادی ہال کا شالا مار ٹاؤن کی انتظامیہ سے نقشہ بھی پاس نہیں کروایا گیا تھا ۔گزشتہ روز چھت گرنے کے واقعہ کے بعد جب مقامی ایم پی ایز چودھری شہباز احمد ‘ غزالی سلیم بٹ اور شالا مار ٹاؤن کی انتظامیہ موقع پر پہنچی تو مقامی رہائشیوں نے چودھری شہباز احمد ‘ غزالی سلیم بٹ اور شالا مار ٹاؤن کی انتظامیہ کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور انہیں بھی اس واقعہ کا ذمے دار ٹھہرایا جبکہ یہاں پر یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے شادی ہالوں کے لئے رات دس بجے تک تقریبات ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں لیکن چھت گرنے کا یہ واقعہ رات ساڑھے دس سے پونے گیارہ بجے کے قریب رونما ہوا ہے اگر بروقت رات دس بجے شادی کی تقریب کو ختم کردیا جاتا تو شائد یہ واقعہ رونما نہ ہوتا اور قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع بھی بچ جاتا لیکن مقامی شالا مار ٹاؤن نے اپنے ہی ڈی سی او کے احکامات پر عمل در آمد نہیں کروایا اور رات دس بجے شادی کی تقریبات ختم کرنے کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے ۔

مزید :

صفحہ اول -