تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دنیا کا معمر ترین 131 سالہ بزرگ دریافت، بیگم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دنیا کا معمر ترین 131 سالہ بزرگ دریافت، بیگم کی عمر کتنی ...
تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، دنیا کا معمر ترین 131 سالہ بزرگ دریافت، بیگم کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برازیلیا (نیوز ڈیسک) برازیل کے سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا کے معمر ترین شخص کا سراغ لگالیا ہے جو کہ ملک کے ایک شمالی قصبے میں خود سے 70 سال کم عمر بیوی کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہا ہے۔
برازیل کے سوشل سیکیورٹی محکمے نے آکرے شہر سے تعلق رکھنے والے جاؤ کوئلو ڈی سوزا کی تصاویر شائع کی ہیں جن کے ساتھ ان کا برتھ سرٹیفکیٹ بھی شائع کیا گیا ہے، جس پر 10 مارچ 1884ء کی تاریخ پیدائش درج ہے۔ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق جاؤ کوئلو کی پیدائش میروکا نامی شہر میں ہوئی جو کہ آکرے شہر سے تقریباً دو ہزار مشرق میں واقع ہے۔

مزید جانئے: وہ آدمی جو پولیس سے اجازت لئے بغیر کسی کے پیار میں مبتلا نہیں ہوسکتا۔۔۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ نہ صرف جاؤ کوئلو کی بیوی ان سے 70 سال چھوٹی ہیں بلکہ ان کی سب سے چھوٹی بیٹی کی عمر بھی صرف 30سال ہے، یعنی جب اس کی پیدائش ہوئی تو جاؤ کوئلو کی عمر 101 سال تھی۔ سرلین سوزا نامی اس لڑکی نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ اس کے والد کی یادداشت بعض اوقات کافی اچھی نظر آتی ہے لیکن اکثر وہ اپنے قریبی عزیزوں اور حتیٰ کہ بچوں کو بھی نہیں پہچان پاتے۔
سرلین نے بتایا کہ ان کے والد کی عمر کے متعلق بعض لوگ شکوک و شبہات کا شکار کرتے ہیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے کیونکہ ان کی عمر کے متعلق تمام سرکاری دستاویزات موجود ہیں اور ماہرین ان کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں درست قرار دے چکے ہیں۔ سرلین کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو چاول، مچھلی اور گوشت بہت پسند ہیں اور وہ اب بھی دن میں تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں، جبکہ مقامی لوبیے سے تیار کی جانے والی ڈش فیحاؤ وہ واحد کھانا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتے۔

مزید جانئے: سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون کی موت کے بعد گھر سے اتنی رقم مل گئی کہ بڑے بڑے کاروباری بھی چکرا جائیں
جاؤ کوئلو کی پنشن کی دائیگی کے لئے اکثران سے ملاقات کرنے والے سوشل سیکیورٹی ورکر کینیڈی افونسو کا کہنا ہے کہ یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے اور حکومت برازیل کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر گینیز بک حکام سے رابطہ کرکے جاؤ کوئلو کا نام دنیا کے معمر ترین فرد کے طور پر درج کروائیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -