شبقدر ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے متجاوز

شبقدر ،بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے متجاوز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شبقدر نمائندہ خصوصی ) شبقدر حلیم زئی اور دیگر بجلی فیڈر پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20-20 سے تجاوز کرگیا، بجلی نہ ہونے سے اُمور خانہ داری برے طرح متاثر ہونے لگا، شبقدرحلیم زئی کے عوام کے ساتھ مسلسل ظلم ہورہا ہیں، بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے اچھا ہے کہ واپڈا حکام اپنا پورا نظام یہاں سے لپیٹ کر ہمیں اپنے خال پر چھوڑ دیں، تفصیلات کے مطابق نائب ناظم حلیم زئی ون خانزیب خان تاج، کسان کونسلر عادل خان، صدر سماجی تنظیم انسداد منشیات رابت خان، ظہور خان، اور ستار خان نے کہا ہے کہ شبقدر حلیم زئی کے عوام کے ساتھ مسلسل ظلم ہورہا ہیں، بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حلیم زئی کے عوام ہجرت کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں، بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اچھا ہے کہ واپڈا اپنے کیبل ، کھمبے، اور پول لپیٹ کر ہمیں اپنے خال پر چھوڑ دیں، کیونکہ اب بہت ہو چکا ہیں، تمام سرکاری حکام کو، واپڈا حکام، عوامی نمائندگان کو اس ظلم سے آگاہ کرچکیں ہیں، مگر ہمارے ساتھ مسلسل سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہیں، جس کے خلاف اب بھرپور اختجاج کرینگے، اور ہمیں اگر اپنے حق سے محروم رکھا جارہا ہیں، تو ہم کیونکر خاموش رہینگے، اگر واپڈ حکام نے دو دنوں کے اندر اندر بجلی بحال نہیں کی تو اس کے خلاف بھرپور انداز میں سڑکوں پر نکلیں گے اور پھر اپنے حق کے حصول تک احتجاج کرینگے، اور دھرنا دینگے،