، مخصوص نشستوں پر انٹرویو زشروع ،انتخابی شیڈول اگلے ہفتے متوقع

، مخصوص نشستوں پر انٹرویو زشروع ،انتخابی شیڈول اگلے ہفتے متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز رپورٹر)بلدیاتی الیکشن کی یونین کونسلوں کو مکمل کرنے کیلئے مخصوص نشستوں پر انتخابات کا شیڈول اگلے ہفتے متوقع ہے جس کے بعد مئیر،ڈپٹی مئیر اور ضلع کونسل کے چیئرمینوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ایک یونین کونسل کی 13سیٹیں ہیں جن میں سے 8سیٹوں پر الیکشن کروائے جا چکے ہیں جن میں سے ایک چئیرمین ،وائس چئیرمین اور 6جنرل کونسلر شامل ہیں جبکہ باقی 5سیٹوں جن میں 2خواتیں ،ایک یوتھ اور ایک اقلیتی سیٹ پر الیکشن ہو ں گے جن کو ووٹ آٹھ منتخب نمائندے ڈال کر منتخب کریں گے۔جس کیلئے بعض سیاسی جماعتوں نے امیدواروں کے انٹرویوبھی لینا شروع کر دیئے ہیں ۔سپیشل سیٹوں پر الیکشن کے انعقاد کے بعد جب یونین کونسل کی باڈی مکمل ہو جائے گی اس کے بعد ضلعی کونسل ،میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔