سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی ضروری معلومات، اب اپنے بچوں کو بھی۔۔۔

سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی ضروری معلومات، اب اپنے بچوں کو ...
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے انتہائی ضروری معلومات، اب اپنے بچوں کو بھی۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ سے متعلق ایک اہم اعلان میں کہا گیا ہے کہ اب چھ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کی رجسٹریشن اور فنگر پرنٹنگ بھی لازمی ہو گی۔
’عرب نیوز‘ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ہدایت جاری کی ہے کہ اب نئے ضوابط نافذ ہو چکے ہیں جن کے مطابق غیر ملکیوں کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ کے لئے کم از کم عمر چھ سال ہے۔ اس سے پہلے غیر ملکیوں کے 16 سال یا اس سے زائد عمر کے اہلخانہ کی فنگر پرنٹنگ ضروری تھی۔

مزید پڑھیں: بڑے ملک میں وہ ایک کام جو اکثر پاکستانی کرتے ہیں پر پابندی لگادی گئی، اب جرمانہ ہوگا
محکمہ پاسپورٹ کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی اپنے چھ سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کی فنگر پرنٹنگ کا کام جلدا ز جلد مکمل کریں، کیونکہ اس شرط کو پورا نہ کرنے والے غیر ملکی خاندانوں کو خدمات کی فراہمی معطل کردی جائے گی۔ رجسٹریشن محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی دفتر میں کروائی جاسکتی ہے، اس کے لئے پاسپورٹ اور اقامہ پیش کرنا ضروری ہوگا۔