عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی : عائشہ گلالئی

عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی : عائشہ گلالئی
عمران خان کی گھٹیا سیاست پر قوم انہیں معاف نہیں کریگی : عائشہ گلالئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ ان کے گھٹیا ٹرینڈ اور سیاست پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔عائشہ گلالئی نے چند روز قبل اپنے ویڈیو بیان کی وضاحت کرتے ہو ئے کہا ان کے بیان کو کٹ پیسٹ کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی جبکہ انہوں نے بیان میں اپنے والد صاحب کی بات دہرائی تھی۔عائشہ گلالئی کا و ضا حت دیتے ہوئے کہنا تھا ان کے بیان کو عمران خان کی سوشل میڈیا ٹیم نے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، ان کے والد صاحب نے کہا تھا عمران خا ن خا نہ بدوش ہیں اور ان سے بہت خوف کھاتے ہیں اگر دونوں کو ایک کمرے میں بند کر دیا جائے تو عمران خان دو منٹ میں رونا شروع کردیں گے،تاہم نئی ویڈ یو بیان میں عائشہ گلالئی نے عمران خان پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمران خان پوری دنیا میں بہادری کے قصے سناتے ہیں لیکن وہ بزدل شخص ہے ۔ عمر ا ن خان کی گھٹیا ٹرینڈ اور سیاسی کلچر پر قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی جبکہ ایسا گندا اور جھوٹا شخص کبھی تاریخ میں دیکھنے کو نہیں ملے گا۔ عمران خان اس قوم کی بیٹی کی عزت اچھلانے کی کوشش کر رہے ہیں جس نے انہیں ووٹ دیا، وہ ڈرنے والی نہیں، ہمیں اپنی اخلاقیات کا پتا ہے، اس قسم کے اقدامات سے ڈر نہیں سکتے۔
عائشہ گلالئی

مزید :

صفحہ آخر -