عدلیہ مخالف تقریر، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عدلیہ مخالف تقریر پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی،لاہورہائیکورٹ نے وفاق، پیمرا ودیگرفریقین سے جواب طلب کررکھاہے،جسٹس شاہد کریم ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کریں گے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاناماکیس پرعدالتی فیصلے کوردی کی ٹوکری میں پھینکنے کابیان دیا،شاہد خاقان عباسی کا عدلیہ کے فیصلے پربیان توہین عدالت کے زمرے میں آتاہے،عدالت سے استدعاہے کہ وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔