لاہورہائیکورٹ،سیاسی جماعتوں کا احتجاج روکنے کی استدعا مسترد،لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش،مقدمہ چیف جسٹس کو ارسال

لاہورہائیکورٹ،سیاسی جماعتوں کا احتجاج روکنے کی استدعا مسترد،لارجر بنچ ...
لاہورہائیکورٹ،سیاسی جماعتوں کا احتجاج روکنے کی استدعا مسترد،لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش،مقدمہ چیف جسٹس کو ارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سیاسی جماعتوں کو احتجاج سے روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی اور کیس چیف جسٹس منصور علی شاہ کو بھجوا دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سیاسی جماعتوں کو دھرنے سے روکنے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی،مقدمے کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی،درخواست میں عدالت کے روبروموقف اختیار کیا گیا ہے کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت کیخلاف دھرنے کااعلان غیرسیاسی ہے،دھرنے سے شہریوں کی زندگی مفلوج ہوجائے گی،عدالت سے استدعا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو 17 جنوری کے دھرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
لاہور ہائیکورٹ نے درخواستگزارکے وکیل کا موقف سننے کے بعد سیاسی جماعتوں کااحتجاج روکنے کی استدعامستردکر دی اور لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی ،عدالت نے کہا کہ پہلے حکومت کاموقف سن لیں پھرفیصلہ ہوگا،عدالت نے وفاقی حکومت اور پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 واضح رہے کہ عوامی تحریک کی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کا دھرنا میں بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔