فردجرم میں ترمیم،مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف سماعت آج ہوگی

فردجرم میں ترمیم،مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف سماعت آج ہوگی
فردجرم میں ترمیم،مریم نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف سماعت آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) لندن فلیٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر) صفدر پر فردجرم میں سے جعلی دستاویزات کی دفعات حذف کرنے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف فرد جرم میں ترمیم کی درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے جعلی دستاویزات کی دفعات حذف کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا تھا،تاہم نیب نے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
نیب نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کےخلاف کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم میں شامل کرنے کی استدعا کی ہے،نیب کے مطابق احتساب عدالت نے سیکشن 3 اے نکال کر غیر قانونی حکم دیا۔نیب کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈویژن بینچ آج سماعت کرے گا۔