’’ چوہدری نثار کسی کو خوش کرنے کیلئے مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے اور اب ۔ ۔ ۔‘‘ سینئر لیگی رہنما کھل کر سابق وزیرداخلہ کے خلاف میدان میں آگئے، بجلیاں گرادیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ چوہدری نثار ڈان لیکس کے معاملے پرکسی کی خوشنودی کے لیے مجھے پارٹی سے نکالنا چاہتے تھے، پارٹی چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرے، میرا ووٹ انھیں نکالنے کے حق میں ہو گا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ کچھ لوگ انھیں وفاقی کابینہ سے نکلوانا چاہتے تھے، چوہدری نثار ان کی خوشنودی حاصل کرنے کی جلدی تھی۔ انھوں نے سارے کام کو اسی طرح ترتیب دیاکہ انکی خوشنودی حاصل کرلی۔ وہ ادارے کی بات نہیں کرتے بلکہ فوج کا ایک گروہ تھا جس کی خوشنودی انہوں نے میری برطرفی سے حاصل کرنے کی کوشش کی۔
پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارکو پارٹی میں نہیں ہونا چاہیے اور قیادت کو اس بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ اگر مجھ سے پوچھیں گے تو میں ضرورکہوں گا کہ چوہدری نثار کے بارے میں فیصلہ کرنا چاہیے۔ جب پارٹی امتحان میں تھی تو انھوں نے اسکی پالیسیوں کے خلاف گمراہ کن بیانات دیے۔
زینب قتل کیس پر پرویز رشید نے کہاکہ پنجاب میں بچوں سے زیادتی کے واقعات حکومت کی نااہلی نہیں، قصور میں زینب کے قتل پر افسوس ہے، قصور میں بچوں سے زیادتی کرنے والاجلدگرفتار ہوگا۔ نوازشریف کی زینب کے گھرنہ جانے کی وجہ اس ایشو پرسیاست ہونا ہے۔ اگر وہ قصور جاتے تو مخالفین کہتے سیاست ہو رہی ہے۔