دنیا کا وہ واحدملک جو پورے امریکہ کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی فوجی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ٹرمپ کی رو رو کر ہچکی بندھ جائے گی

دنیا کا وہ واحدملک جو پورے امریکہ کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی فوجی نے ایسا ...
دنیا کا وہ واحدملک جو پورے امریکہ کو تباہ کر سکتا ہے، امریکی فوجی نے ایسا انکشاف کردیا کہ ٹرمپ کی رو رو کر ہچکی بندھ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی فوج کے سابق اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ شمالی کوریا اگر میزائل حملہ کرتا ہے تو امریکہ کے پاس بچنے کا کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ امریکہ کے میزائل ڈیفنس سسٹم میں اس حملے کو روکنے کی صرف 50 فیصد صلاحیت ہے۔
گرین بیرٹ کے سابق کمانڈر مائیکل والٹز نے وارننگ دی ہے کہ امریکی ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر فنکشنل نہیں ہے جس کی وجہ سے شمالی کوریا کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملے کا خطرہ ہر وقت موجود رہے گا۔ الاسکا اور کیلیفورنیا میںنصب میزائل ڈیفنس سسٹم خلامیں ہی کسی میزائل کو مار گرائے گا اس بات کے صرف 50 فیصد امکانات ہیں۔” جب ان میزائل ڈیفنس سسٹمز کے ذریعے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کا تجربہ کیا گیا تو اس نے 50 فیصد نتائج فراہم کیے“۔
لیفٹیننٹ کرنل والٹز کی جانب سے یہ دعویٰ شمالی کوریا کی جانب سے جزائر ہوائی پر میزائل حملے کی غلط وارننگ جاری ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا گیا ہے۔کرنل والٹز نے کہا کہ ہوائی میں بجنے والے الارم اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کے رجیم کا خاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ نہیں چاہتے لیکن ہمیں شمالی کوریاکو ہر حال میں روکنا ہوگا چاہے وہ سفارتی ذریعے سے ہو یا معاشی، ہمیں شمالی کوریا کی فوج کو میزائل کی لانچ پیڈ تک جانے سے پہلے ہی روکنا ہوگا۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز امریکی ریاست ہوائی میں غلطی سے وارننگ جاری ہوگئی تھی جس میں لوگوں کو کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل داغ دیا ہے اس لیے ان کے پاس جینے کیلئے صرف 10 منٹ باقی ہیں۔ غلطی سے جاری کی جانے والی اس وارننگ کی وجہ سے پورے جزائر ہوائی میں ہیجانی کیفیت پیدا ہوگئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد یہ وارننگ معذرت کے ساتھ واپس لے لی گئی تھی۔