امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی قائم مقام نائبوزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایلس ویلز اتوار اور پیر کی درمیانی شب ابو ظہبی سے اسلام آباد پہنچیں ۔ اگست 2017 کے بعد ایلس ویلز کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، وہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کرچکی ہیں جبکہ ان کی مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد سے پاک امریکہ تعلقات میں شدید تناﺅ کی کیفیت ہے ، دونوں طرف سے تند و تیز بیانات کے ساتھ ساتھ مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔