جنوبی امریکہ میں 7اعشاریہ 1شدت کازلزلہ
لیما(آئی این پی)جنوبی امریکہ شدید زلزلے سے لرز اٹھا جبکہ شدت 7اعشاریہ 1ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک پیرو میں شدیدزلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور زلزلے سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ 20سے زائد زخمی ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہناہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ لوگوں میں سونامی کا خوف پیدا ہو گیا لیکن حکام نے میڈیا پر آ کر اس کی تردید کی۔