واٹس ایپ میسج کے بعد ایس ایم ایس کی واپسی بھی ممکن ہو گئی

واٹس ایپ میسج کے بعد ایس ایم ایس کی واپسی بھی ممکن ہو گئی
واٹس ایپ میسج کے بعد ایس ایم ایس کی واپسی بھی ممکن ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی)2017 میں واٹس ایپ نے غلطی سے بھیجے جانے والے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا فیچر متعارف کرایا، جس کا مطالبہ برسوں سے لوگ کررہے تھے،اب اگر کبھی غلطی سے کسی دوسرے فرد کو ایس ایم ایس بھیج دیا یا اس میں کوئی غلطی کردی ہے تو اس کو واپس بلانا یا ایڈٹ کرنا ممکن ہے۔
یہ کام ایک ایپ ’’ آن سیکنڈ تھاٹ ‘‘کے ذریعہ ممکن ہے جو ایسے ایس ایم ایس واپس کھینچنے کی طاقت رکھتی ہے جو آپ سینڈ کرچکے ہوں۔ یہ ایپ معمول کے ایس ایم ایس پروگرام سے منسلک ہوجاتی ہے تا کہ آپ معمول کے مطابق اپنے کانٹیکٹس کو پیغامات بھیج سکیں۔ تاہم اس میں ایک بڑا فرق ہے اور وہ ہے ان سینڈ فیچر۔اس ایپ میں ایک خاص مدت (60سیکنڈ)کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جس کے دوران آپ بھیجے جانے والے پیغام کو ڈیلیٹ، ان سینڈ یا ایڈٹ کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ دوسرے فرد کے پاس یہ ایپ انسٹال نہ ہو تو بھی آپ اپنے پیغام کو ایڈٹ یا ان سینڈ یا ڈیلیٹ کرسکتے ہیں۔
اس ایپ کو بنانے والوں کا دعوی ہے کہ اس کی مدد سے آپ دوسروں سے اپنا نمبر بھی چھپا سکتے ہیں۔ یہ بھی خیال رہے کہ مذکورہ ایپ فی الحال اینڈرائیڈ فونز کے لیے دستیاب ہے اور اسے گوگل پلے سٹور پر اس لنک سے ڈان لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ ایپل کے ایپ سٹور میں اسے ابھی تک پیش نہیں کیا گیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں