افغانستان میں بھارت کی اہم ترین عمارت پر میزائل حملہ

افغانستان میں بھارت کی اہم ترین عمارت پر میزائل حملہ
افغانستان میں بھارت کی اہم ترین عمارت پر میزائل حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان میں بھارتی سفارتخانے کی حدود میں میزائل حملہ کیا گیا ہے ، جس سے  سفارتخانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم سفارتی حملہ محفوظ رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے ”گرین زون “ میں بھارتی سفارتخانے پر  میزائل حملہ کیا گیا ہے، میزائل حملے میں بھارتی سفارتخانے کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے مطابق میزائل حملے میں بھارتی سفارتخانے کا عملہ محفوظ رہا ہے ، انہوں نے افغان حکومت سے سفارتخانے کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

 خبر رساں ادارے ”طلوع نیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے افغان وزارت داخلہ کے ڈپٹی ترجمان نصرت رحیمی کا کہنا تھا کہ دارالحکومت کابل میں14۔ سٹریٹ وزیر محمد اکبر خان کے مقام پر  میزائل حملہ کیا گیا ہے، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ یہ جگہ بھارتی اور کنیڈین سفارتخانوں کے قریب واقع ہے اور اس انتہائی حساس مقام کو گرین زون بھی کہا جاتا ہے۔ 
واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میںکیا گیا جبکہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا وفد افغانستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد چند گھنٹے قبل ملک سے روانہ ہوا ہے۔ وفد کے دورے کے دوران اس علاقے کو مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔